پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد 16 جنوری سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے مسلسل گر رہی ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 95 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ ریٹ میں یہ گراوٹ دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

s.jpeg)
0 Comments