آج کل جسے دیکھو تھکا ہارا رہتا ہے، اس کی سب سے عام وجہ ماحول میں پھیلی آلودگی، غیر صحت بخش غذا اور خراب طرزِ زندگی ہے۔ اسلیئے ہمیں ضرورت ہے اپنی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کرنے کی جو بچوں اور بڑوں میں جسمانی اور دماغی طاقت کو بڑھائے۔
تو آئیے آج شیئر کرتے ہیں آپ کے ساتھ اعجاز انصاری کا بتایا ہوا ایک بہترین نسخہ، جو آپ کو چست و تندرست رکھنے میں مدد کرے گا۔
**ٹپ:**
1. **اخروٹ**
2. **مونگ پھلی**
3. **سونف**
4. **مصری**
5. **چار مغز**
سب سے پہلے چولہا جلا کر اس پر ایک اسٹینڈ یا چھلنی رکھیں اور پھر اخروٹ کو ان پر رکھ کے 30 منٹ تک جلائیں۔ اب اخروٹ توڑ کر اس کی گری نکال لیں اور اس میں مونگ پھلی، مصری، چار مغز اور سونف شامل کر کے پیس لیں، بہت زیادہ باریک پاؤڈر نہیں بنانا ہے۔
اب اس کو ایک کانچ کی برنی میں بھر کر رکھیں اور روزانہ شام میں ایک سے دیڑھ چمچ دودھ کے ساتھ کھائیں، ان شاء اللّٰہ آپ کا دماغ کمپیوٹر کی طرح چلے گا اور آنکھیں بھی تیز ہونگی۔
**اخروٹ کو چولہے پر جلانے سے کیا ہوتا ہے؟**
جانیں ایسی جادوئی ٹپ جو بچوں اور بڑوں دونوں کے بہت کام آئے۔
0 Comments