پاکستان کی 'تاریخ میں پہلی بار' صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا ہے۔ سنیچر کو لاہور میں نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 'گذشتہ 15 دنوں سے مصنوعی بارش کے لیے کوشش کر رہے تھے، آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش ہو چکی ہے۔
' 'لاہور کے 10 سے 15 کلومیٹر کے علاقے میں یہ منصوبہ آزمایا گیا۔ 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔ پہلے مشن میں صبح کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے 48 فائر کیے گئے۔' انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں کہ ان کی پوری ٹیم گذشتہ 15 روز سے مصنوعی بارش برسانے کے لیے پاکستان میں بیٹھی ہے۔
یو اے ای کے صدر کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نگراں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش برسانے کا مشن متحدہ عرب امارات کی طرف سے تحفہ ہے۔ حکومت پنجاب نے متحدہ عرب امارات کی مکمل تکنیکی معاونت کی ہے۔ 'متحدہ عرب امارات کی ٹیم اور جہاز کئی دنوں سے یہی مقیم ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'
0 Comments