**_فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی۔_**
**_گھر میں کچھ اچھا نہ پکا ہو یا پکانے کا دل نہ کرے، آن لائن کھانا منگوانا عام ہے لیکن کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایک شخص پورے سال میں ایک کروڑ سے زائد کا کھانا بھی منگوا سکتا ہے؟_**
**_یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ممبئی کے رہائشی نے ایک سال میں آن لائن کھانے پر غیر معمولی خرچہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔_**
**_بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک فوڈ ڈیلیوری سروس نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کا مقصد بھارت میں کھانوں کے رجحان اور ترجیحات کو معلوم کرنا تھا۔_**
**_کھانا ڈیلیور کرنے والی سروس اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ کر کے خود حیران رہ گئی، جس کے بعد رپورٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔_**
**_فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق ممبئی کے 1 صارف نے پورے سال میں بھارتی مالیت کے مطابق 42.3 لاکھ روپے (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کے کھانے کے آرڈرز دیے۔_**
0 Comments