... این اے122کاغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔

ads

این اے122کاغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔

 
این اے122کاغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔
 اب تک کے نتیجے کے مطابق سردارلطیف خان کھوسہ567ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ ن لیگ کےخواجہ سعدرفیق345ووٹ لیکرپیچھے ہیں،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

 سپیڈ کے بادشاہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سپیڈ نہیں دکھائی  بلکہ عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری پر ووٹ کاسٹ کیا۔

سید محسن رضا نقوی ووٹ ڈالنے کے لئے سادگی کے  ساتھ ریواز گارڈن مین اپنے پولنگ سٹیشن گئے، انہوں نے ووٹروں کی قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کیا، تمام شہریوں کی طرح ویریفیکیشن کے مراحل طے کئے اور ووٹ کاسٹ کر کے واپس چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار میاں نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا۔ نواز شریف آج اپنے پسندیدہ نشان شیر  پر مہر نہ لگاسکے۔این اے128 سے  شیر کے نشان پر کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا ۔ سابق وزیر اعظم شہبا زشریف،مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ حمزہ اور ان کے بھائی سلمان شہباز نے بھی ووٹ کاسٹ کئے۔چیف سیکرٹری زاہد اختر، سیشن جج قیصر نذیر بٹ ، عمران نذیر،لیاقت بلوچ اوروزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نےبھی اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں پر جا کر ووٹ کاسٹ کیا۔

ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف نے جونیئر ماڈل سکول میں ووٹ کاسٹ کیا،صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے بھی یہیں اپنا ووٹ ڈالا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنےووٹ کاسٹ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سلمان شہباز نے اہلیہ کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ خواجہ عمران نذیرنےرائیونڈ روڈپولنگ سٹیشن پراپنا ووٹ کاسٹ کیا،خواجہ عمران نذیر نے این اے126کیلئے ووٹ کاسٹ کیا، لیگی امیدوارپی پی173میاں مرغوب احمدنے کریم پارک میں ووٹ کاسٹ کیا، ن لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 148مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گورنمنٹ ہائی سکول تیزاب احاطہ میں ووٹ کاسٹ کیا ،،نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کینٹ میں اپنا ووٹ ڈالا
لیاقت بلوچ نے یونیک کالج وحدت روڈ میں ووٹ کاسٹ کیا،امیدوارپی پی 169احمدسلمان بلوچ نے بھی یونیک کالج وحدت روڈ میں ووٹ کاسٹ کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کیا،،،ڈاکٹر عثمان انور نے این اے 128 ، پی پی 165 میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ آئی جی پنجاب نے گورنمنٹ پرائمری سکول باجا نگر سندر میں اپناووٹ کاسٹ کیا

محسن نقوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم پہنچ گئے، پنجاب بھر میں پر امن الیکشن پر اظہار اطمنان


سٹی42: پنجاب کےوزیر اعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے اور صوبہ بھر میں پولنگ کے عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اپ ڈیٹ حاصل کیا ہے۔

  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کنٹرول روم کے کام پر اطمنان کا اظہار کیا۔ 
وزیر اعلی کو ہوم سیکرٹری پنجاب میاں شکیل احمد نے بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے۔وزیر اعلیٰ کنٹرول روم سٹاف سے بھی ملے اور ان کے کام کو سراہا۔
وزیر اعلی نے امن و امان سے متعلق کسی بھی مسئلہ پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کا اعادہ کیا۔ سید محسن رضا نقوی نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پورے پنجاب میں پر امن پولنگ ہوئی ۔

آج سے نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کریں گے، رانا ثنا اللہ

آج سے نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کریں گے، رانا ثنا اللہ

سٹی42: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج سے  مسلم لیگ نون نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر کرائسز میں ہے، قوم آج فیصلہ کرے گی، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، عام آدمی کی مشکلات میں آسانی ہوگی، آج کا دن پُرامن گزرا ہے، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا ہے، کچھ دیر میں رزلٹ آئے گا اور پوری قوم کامیابی کا جشن منائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موبائل فون کی سروس پر لوگ اعتراضات کر رہے ہیں، بلوچستان میں کل دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

Post a Comment

0 Comments