کینو ہو یا کچھ اور، مالٹے کی ہر قسم صحت کے لئے مفید ہوتی ہے۔ یہ متعدد غذائی اجزا اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور پھل ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ صحت کے لئے متعدد طریقوں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔
درحقیقت روزانہ صرف ایک مالٹا کھانے سے بھی جسم کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور، ایک مالٹا سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن سی کی 70 فیصد مقدار مل جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے اہم وٹامن ہے۔ یہ وٹامن آئرن کو جذب کرنے کے لئے بھی اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کو خون کی شریانوں اور مسلز کی تشکیل کے لئے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
معدے کے لئے بہترین، ایک مالٹا میں 3 گرام غذائی فائبر موجود ہوتا ہے۔ فائبر سے نہ صرف قبض سے بچنے یا اس سے ریلیف میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ غذائی جز آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ اسی طرح فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔ مالٹوں میں موجود فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
ورم کش، ہر مالٹا میں 170 کیمیائی مرکبات اور 60 فلیونوئڈز ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ پھل دائمی ورم سے لڑنے میں ادویات سے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔
0 Comments