مونگ
پھلی کو غریبوں کا بادام کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں انھیں گھر پر ہی منٹوں میں
بھوننے کا طریقہ اور ان گنت فائدے
مونگ
پھلی ایک انتہائی غذائیت والا میوہ ہے، جو ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ مونگ
پھلی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مونگ پھلی میں اچھی خاصی مقدار میں صحت مند
چکنائی بھی موجود ہوتی ہے جو بنیادی طور پر مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس
پر مشتمل ہے۔ یہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
اس
کے علاوہ مونگ پھلیاں غذائی ریشہ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے
اور آنت کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ مونگ پھلی مختلف وٹامنز اور معدنیات
سے بھی بھرپور ہوتی ہے، بی وٹامنز (خاص طور پر نیاسین)، وٹامن ای، میگنیشیم،
فاسفورس اور مینگنیج کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جن میں ریسویراٹرول،
جو دل کی بیماری اور دیگر دائمی حالات کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے، بھی شامل
ہے.
مونگ
پھلی کو غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں اور بادام میں غذائی
اعتبار سے کئی مماثلتیں پائی جاتی ہیں. اس وجہ سے بادام چونکہ مہنگے ہیں اور مونگ
پھلی تھوڑی سستی ہوتی ہے اس لئے اسے غریب بھی کھا سکتے ہیں. مونگ پھلی ہڈیوں کو
صحت مند بناتی ہے اس کے علاوہ کولیسٹرول بھی کم کرتی ہیں اور نظام ہاضمہ بہتر بناتی
ہیں.
کسی
بھی دکان سے کچی مونگ پھلیاں خرید لیں جو کہ نسبتاً سستی مل جائیں گی. ایک لوہے کی
کڑاہی میں اچھا خاصا نمک ڈال کر گرم کریں اور درمیانی آنچ رکھ کر کچی مونگ پھلیاں
ڈال کر بھونیں. سنہری رنگت آنے پر چولہا بند کر دیں.
0 Comments