... بالی وڈ کی وہ بڑی فلمیں جن کا شائقین کو 2024 میں بے تابی سے انتظار رہے گا

ads

بالی وڈ کی وہ بڑی فلمیں جن کا شائقین کو 2024 میں بے تابی سے انتظار رہے گا


بالی وڈ کی وہ بڑی فلمیں جن کا شائقین کو 2024 میں بے تابی سے انتظار رہے گا

رواں برس یعنی 2023 میں بالی وُڈ کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس پر شاندار کاروبار کیا۔ باکس آفس کے نقطہ نظر سے 2023 بالی وُڈ کے لیے ایک شاندار سال ثابت ہوا جس میں ہندی فلم انڈسٹری نے کھڑکی توڑ کمائی کی۔ یہ سال کیونکہ بڑے ستاروں کی بڑی فلموں سے بھرپور رہا ہے اسی وجہ سے بالی وُڈ کے شائقین اب اگلے برس ریلیز ہونے والی بڑی ہندی فلموں کے انتظار میں ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق 2024 میں فلم بینوں کو ریتک روشن، اکشے کمار، دپیکا پاڈوکون، کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور اجے دیوگن جیسے سپرسٹار بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 2024 میں بالی وُڈ کی کون سی بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

**میری کرسمس**


**میری کرسمس** 2024 میں ریلیز ہونے والی سال کی پہلی بڑی فلم ہوگی جسے 12 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کی کہانی دو انجان افراد کے گرد گھومتی ہے جو کرسمس کی شام کو ایک دوسرے سے ملتے ہیں جس کے بعد وہ ملاقات ایک عجیب بھیانک رُخ اختیار کر لیتی ہے۔ اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں کترینہ کیف، وجے سیتھوپاتھی سمیت پوجا لڈھا سُورتی شامل ہیں جبکہ **میری کرسمس** کی ہدایت کاری سری رام راگھون نے کی ہے۔

**فائٹر**


**فلم ’فائٹر‘** 25 جنوری 2024 کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں **ریتک روشن، دپیکا پاڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور** شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری **سدھارتھ آنند** نے کی ہے۔

اس فلم کی کہانی **شمشیر پٹھانیا** نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں۔


خیال رہے کہ اس فلم کے ذریعے **دپیکا پاڈوکون** اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ **ریتک روشن** کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔

**یودھا**


بالی وُڈ کے ایکشن سپرسٹار **سدھارتھ ملہوترا** کی فلم ’**یودھا**‘ 15 مارچ 2024 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو ہائی جیک ہونے والے جہاز کو دہشت گردوں سے بچاتا ہے۔


**ساگر امبرے** اور **پُشکر اوجھا** کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں **سدھارتھ ملہوترا** کے علاوہ **دیشا پٹنی** اور **راشی کھنہ** شامل ہیں۔

**بڑے میاں چھوٹے میاں**


**بڑے میاں چھوٹے میاں** اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی آںے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ہے جسے 2024 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کے بارے میں ابھی تک کی ممکنہ اطلاعات کے مطابق **اکشے کمار ’بڑے میاں‘** جبکہ **ٹائیگر شروف ’چھوٹے میاں‘** کا کردار نبھائیں گے۔


علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں **اکشے کمار** اور **ٹائیگر شروف** کے علاوہ **پرتھوی راج سُکُومران، منوشی چِلر اور سن



Post a Comment

0 Comments